20 نومبر، 2026، 9:17 PM

ٹرمپ چین سے خالی ہاتھ لوٹا؛ امریکہ ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی صلاحیت کھو چکا، مشیر رہبر انقلاب

ٹرمپ چین سے خالی ہاتھ لوٹا؛ امریکہ ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی صلاحیت کھو چکا، مشیر رہبر انقلاب

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون نے کہا ہے کہ شنگھائی اجلاس نے خطے کے لیے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ امریکہ اب ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلابِ اسلامی کے مشیر اور معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے اپیک اجلاس میں امریکہ کے لیے ناموافق پیش رفت اور اس کے علاوہ ملاقاتوں کے نتیجے میں ٹرمپ کی سیاسی ناکامی کے بعد اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ شنگھائی اجلاس نے خطے کے لیے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ امریکہ اب ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

مخبر نے مزید لکھا کہ ٹرمپ کھوکھلے وعدوں سے بھرا دامن لے کر چین میں داخل ہوا، لیکن خالی ہاتھ اور اپنے لیے ناموافق اعلامیے کے ساتھ واپس نکلا۔ یقیناً خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کی سرخ لکیر ہے، جس کا تحفظ اسلامی جمہوریہ ایران کی سات اصولی شرائط کے تحت ہی ممکن ہے۔

News ID 1942999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha